QR CodeQR Code

لاہور، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ریلی

29 Sep 2019 18:17

ریلی سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا پاکستان میں جبری گمشدگی ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، ہم ایسے ملک کے باشندے ہیں جہاں ادارے بھی ہیں اور قانون بھی، لیکن بدقسمتی سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تھم نہیں رہا۔ انہوں نے شیعہ مسنگ پرسنز کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کہاں کا انصاف ہے، یہ کس قانون کی کتاب میں لکھا ہوا ہے کہ جس ادارے کا جب جی چاہے کسی کو بھی اٹھا کر لے جائے اور نہ عدالتوں میں پیش کیا جائے اور نہ ہی اہلخانہ کو اس کی خیریت سے آگاہ کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ دو ماہ سے لاپتہ ایڈووکیٹ یافث نوید ہاشمی کی بازیابی کیلئے لاہور پریس کلب تا گورنر ہاؤس تک سول سوسائٹی کنیزان زینب اور لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی میں بچوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی، جبکہ مظاہرین نے منہ اور آنکھوں پر سیاہ پٹیاں اور ہاتھوں پر علامتی ہتھکڑیاں پہن کر جبری گمشدگیوں کیخلاف مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ شکیل نقوی کا کہنا تھا پاکستان میں جبری گمشدگی ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، ہم ایسے ملک کے باشندے ہیں جہاں ادارے بھی ہیں اور قانون بھی لیکن بدقسمتی سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تھم نہیں رہا۔


خبر کا کوڈ: 819056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/819056/1/لاہور-لاپتہ-افراد-کی-بازیابی-کیلئے-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org