QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم سندھ کے تحت نیاز حلیم

1 Oct 2019 16:45

کیتھولک کلب کراچی میں نیاز حلیم کی تقریب سے خطاب میں فلسطینیوں کو طاقتور بنایا گیا ہے، آج وہ اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیتے ہیں، اگر کشمیریوں کو فلسطین کی طرح سپورٹ کیا جاتا تو آج مودی کی یہ جرات نہیں ہوتی، عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ اچھے سے لڑا، شاہ محمود قریشی ایک ناکام وزیر خارجہ ہے، پاکستانی وزارت خارجہ کشمیر کا بھرپور مقدمہ لڑنے میں ناکام رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے کیتھولک کلب کراچی میں مذہبی، سیاسی جماعتوں، وکلاء، پولیس حکام، دانشوروں، الیکٹرونک، پرنٹ  میڈیا، صحافی حضرات، تاجر برداری، مساجد و امام بارگاہ کے ٹرسٹیز، اسکاؤٹ تنظیموں، ماتمی انجمنوں کے لئے بیاد شہدائے کربلا نیاز حلیم کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ باقر عباس زیدی، پی ایس پی کے رہنما آصف حسنین، حاجی انور، محمد دلاور، پی پی پی کے سہیل عابدی، فرید انصاری، امیر شاہ، ایم کیو ایم کے رہنما قمر عباس رضوی، معرف سیاسی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، دیوبند عالم دین علامہ منظر الحق تھانوی، عوامی تحریک کے آصف اللہ رکھا، پاکستان فلاح پارٹی کے جنید منشی، پیس کمیٹی کے چیئرمین اونگزیب سلطان، سماجی رہنما رمضان ناتھا، عوامی حقوق تنظیم کے چیئرمین سلیم سچوانی، الیکشن کمیشن کے ندیم جعفری، مجلس ذاکرین امامیہ کے صدر علامہ نثار قلندری، جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا، بوہرہ کمیونٹی کے منصور جے، ظفر عباس جے ڈی سی، یوتھ فاؤنڈیشن کے محمد عسکری، شیعہ رہنما رضی حیدر، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما مولانا نشان حیدر، ناصر الحسینی، کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل مولانا صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ سجاد شبیر رضوی، مولانا احسان دانش، معروف نعت خواں حکیم فیض سلطان قادری، بوتراب اسکاؤٹس کے محمد ضامن، سید ناصر آغا، نقی لاہوتی، علی رضا جعفری، انوار رضوی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 819461

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/819461/1/ایم-ڈبلیو-سندھ-کے-تحت-نیاز-حلیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org