QR CodeQR Code

پاراچنار، مسیحی ملازمین میں راشن تقسیم

3 Oct 2019 12:30

نسیم یوسف ویلفیئر ٹرسٹ کے اراکین کی جانب سے بلدیہ پاراچنار کے مسیحی ملازمین میں راشن تقسیم کیا گیا، جس میں دال، چینی، گھی، چاول اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نسیم یوسف ویلفیئر ٹرسٹ کے اراکین کی جانب سے بلدیہ پاراچنار کے مسیحی ملازمین میں راشن تقسیم کیا گیا، جس میں دال، چینی، گھی، چاول اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ ٹرسٹ کے اراکین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیہ ملازمین کا مسئلہ مستقل طور پر حل کیا جائے اور ملک بھر کے بلدیہ ملازمین کی طرح بلدیہ پاراچنار کے ملازمین کیلئے باقاعدہ بجٹ مختص کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلدیہ پاراچنار ملک کا وہ واحد بلدیہ ہے جس کے سینکڑوں ملازمین کی تنخواہوں اور شہر کے دیگر مسائل کے حل کے لئے کوئی باقاعدہ بجٹ مختص نہیں، جس کی وجہ سے ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔


خبر کا کوڈ: 819872

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/819872/1/پاراچنار-مسیحی-ملازمین-میں-راشن-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org