QR CodeQR Code

سکردو، عمران خان کے جلسے کی تیاریاں

4 Oct 2019 09:37

میونسپل گرائونڈ میں سٹیج سجایا گیا ہے، جبکہ شہر میں جگہ جگہ خیر مقدمی بینرز اور پینافلکس آویزاں کیے گئے ہیں۔ عمران خان آج دوپہر ڈھائی بجے جلسہ عام سے خطاب کرینگے، جہاں وہ تحریک انصاف کے دعوئوں کے مطابق اہم اعلانات بھی کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے سکردو میں جلسے کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، میونسپل گرائونڈ میں سٹیج سجایا گیا ہے، جبکہ شہر میں جگہ جگہ خیر مقدمی بینرز اور پینافلکس آویزاں کیے گئے ہیں۔ عمران خان آج دوپہر ڈھائی بجے جلسہ عام سے خطاب کرینگے، جہاں وہ تحریک انصاف کے دعوئوں کے مطابق اہم اعلانات بھی کرینگے۔ جلسے کی تیاریوں کیلئے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور دو دن پہلے ہی سکردو پہنچے ہوئے ہیں ان کے ساتھ پی ٹی آئی کی پوری صوبائی قیادت اور کئی مرکزی قائدین بھی موجود ہیں۔ سکردو میں عمران خان کے خطاب کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 820031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/820031/1/سکردو-عمران-خان-کے-جلسے-کی-تیاریاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org