0
Friday 4 Oct 2019 20:07

ڈی آئی خان، تخریب کاری کا سامان برآمد

اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرکے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور خودکش جیکٹس برآمد کر لی ہیں۔ سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یہ کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے دین پور میں انجام دی۔ برآمد ہونے والے بارودی مواد اور خودکش جیکٹس کو عنایت اللہ ٹائیگر انچارچ بم ڈسپوزایبل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے اطلاع ملنے پہ دین پور نالے سے 2 خودکش جیکٹس، 1 ہینڈ گرنیڈ، 3 سوئچ، 6 ڈیٹونیٹر، 3 ریموٹ کنٹرول اور 3 کلو بارودی مواد برآمد کیا۔ جس کی اطلاع فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکوارڈ کو دی گئی، جس پہ عنایت اللہ ٹائیکر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بارودی مواد کو قبضہ میں لے لیا اور اسے موقع پہ ہی ناکارہ بنا دیا جبکہ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری سے علاقے کو گھیرے رکھا۔ پولیس نے ذمہ دار افراد کے تعین کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 820123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش