QR CodeQR Code

اسلام آباد، علامہ شہنشاہ نقوی سے ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے رہنماؤں کی ملاقات

5 Oct 2019 20:53

ایم ڈبلیو ایم کے عہدیداروں کی علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید محمد قاسم شمسی، سابق مرکزی صدر سید حسن زیدی اور مقامی شیعہ رہنماء بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی اور ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے اسلام آباد میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی اور قومی و ملی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران علامہ شہنشاہ نقوی کی طرف سے پیش کئے گئے نکات پر بھی بات چیت کی۔ اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے عہدیداروں کی علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید محمد قاسم شمسی، سابق مرکزی صدر سید حسن زیدی اور مقامی شیعہ رہنماء بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 820329

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/820329/1/اسلام-آباد-علامہ-شہنشاہ-نقوی-سے-ایم-ڈبلیو-اور-آئی-ایس-او-کے-رہنماؤں-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org