QR CodeQR Code

لاہور میں آزادی کشمیر مارچ

6 Oct 2019 19:29

آزادی کشمیر مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ انڈیا آرمی ہماری بیٹیاں اٹھا رہی ہے، لوگ گھروں میں مر گئے ہیں مگر دفن کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا اگلا ایجنڈا مظفرآباد ہے، یہی مودی ہے جس نے گجرات میں 2 ہزار سے زیادہ مسلمانوں کو شہید کیا تھا، اسی نے بابری مسجد کو شہید کیا تھا، کشمیر کے انڈیا میں انضمام کوئی اچانک نہیں ہوا، یہ ہمارے حکمران کہتے تھے مودی کامیاب ہو گا تو مسئلہ کشمیر حل ہوگا، اب مودی کامیاب ہو کر کشمیر کی متنازع حیثیت کو ہی ختم کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ’’آزادی کشمیر مارچ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ آج لاہور والوں نے حق ادا کر دیا ہے، ہم نے کال دی تو پورا لاہور آج مال روڈ پر ہے، میں نے کراچی والوں کو بلایا وہ بھی نکلے، پشاور، گلگت بلتستان، راولپنڈی اور دیگر شہروں کے لوگ بھی نکلے اور حق ادا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان میری آواز پر نکلتا ہے مگر اسلام آباد میں بیٹھا ایک شخص اس لئے باہر نہیں نکلتا کہ وہ خود کو ٹیپو سلطان کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں بڑی جاندار تقریر کی مگر اب تقریر اسے ڈھونڈتی پھر رہی ہے مگر وہ خود چھپا ہوا ہے، جب وہ اقوام متحدہ جا رہے تھے تو لوگ انتظار کر رہے تھے کہ وہ کیا خطاب کرتے ہیں، مگر انہوں نے خطاب تو کیا مگر عملی طور پر کچھ نہ کر سکے۔ آج کشمیر میں صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 820490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/820490/1/لاہور-میں-ا-زادی-کشمیر-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org