QR CodeQR Code

اسلام آباد، وزیراعظم کا سیلانی لنگر خانے کا افتتاح

7 Oct 2019 17:06

لنگر خانے کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ہم کاروباری طبقے کو مراعات اس لیے دے رہے ہیں کہ وہ منافع کمائیں اور ٹیکس دیں تاکہ یہ ٹیکس حاصل کر کے غریبوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ احساس پروگرام کے تحت اسلام آباد میں سیلانی ویلفیئر کے ماڈل لنگر خانے کے افتتاح کیلئے وزیراعظم عمران خان نے لنگر خانے کا دورہ کیا۔ وزیراعظم کا استقبال کیا گیا اور انہوں نے فیتہ کاٹ کر لنگر خانے کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے لنگر خانے میں کھانا کھانے والے لوگوں سے بات چیت کی اور انکے ساتھ کھانا کھایا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم پورے ملک میں سینکڑوں لنگر خانے کھولیں گے، اگر غیرب بھوکا رہے تو ملک میں بے برکتی ہوتی ہے، یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ جب تک ملک میں معاشی خوشحالی نہ آ جائے اور روزگار عام نہ ہو جائے لوگوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، احساس پروگرام غریبوں کیلئے ہے، جس کے تحت پناہ گاہوں اور لنگرخانوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کاروباری طبقے کو مراعات اس لیے دے رہے ہیں کہ وہ منافع کمائیں اور ٹیکس دیں تاکہ یہ ٹیکس حاصل کر کے غریبوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 820618

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/820618/1/اسلام-آباد-وزیراعظم-کا-سیلانی-لنگر-خانے-افتتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org