0
Tuesday 8 Oct 2019 01:02

اسلام آباد، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا قومی طلبہ کنونشن

اسلام ٹائمز۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے قیام کے 25 سال مکمل ہونے پر سلور جوبلی کی تقریب قومی طلبہ کنونشن اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ایم ایس ایم کے صدر چوہدری عرفان یوسف، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی، میاں عنصر محمود، راجہ زاہد محمود، ملک باسط، ملک سعید عالم، سید بلال، حسنین ارشد چوہدری ضیاء الرحمان، ایم ایس ایم کے سابقہ صدور و مرکزی قائدین سمیت منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے رہنماوں، عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ملک بھر سے کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء بھی بڑی تعداد میں سلور جوبلی تقریب میں شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 820704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش