QR CodeQR Code

وزیراعظم کا دورہ چین

9 Oct 2019 12:44

بیجنگ کے صدارتی محل میں چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم عمران خان کو خوش آمدید کہا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور وفاقی وزراء نے چینی صدر سے ہاتھ ملایا۔ وزیراعظم نے چینی صدر کا مسئلہ کشمیر پر حمایت کا شکریہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ پڑوسی ملک چین کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے ملاقات میں چینی صدر کو مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ہے۔ ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم انٹرنیشنل ہارٹی کلچر ایکسپو کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر شریک ہوں گے۔ اس سے قبل بیجنگ کے صدارتی محل میں چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم عمران خان کو خوش آمدید کہا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور وفاقی وزراء نے چینی صدر سے ہاتھ ملایا۔ وزیراعظم نے چینی صدر کا مسئلہ کشمیر پر حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ مذاکرات میں آرمی چیف، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ، وزیر ریلوے اور دیگر وزرا بھی شریک تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود نے دورہ چین کے حوالے سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے مختصر دورے پر بھارت روانہ ہو رہے ہیں، جس سے قبل ان سے ملنا ضروری تھا، وزیراعظم پاکستان کے دورے کے دوران چینی قیادت کے ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری، مسئلہ کشمیر سمیت خطے کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم امور پر بات ہوئی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان کی مسئلہ کشمیر پر پوزیشن واضح ہے، چین نے پاکستان کا تاریخٰ موقف اپنایا، دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی نوعیت ایسی ہے کہ ہر موڑ پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لیتے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 820996

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/820996/1/وزیراعظم-کا-دورہ-چین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org