QR CodeQR Code

ایک حقیقی استاد کی یاد میں

10 Oct 2019 11:50

پروگرام میں عام لوگوں سے زیادہ اساتذہ کرام، پرنسپل، ہیڈ ماسٹر صاحبان، پروفیسرز اور ڈاکٹرز کی ایک اچھی خاصی تعداد موجود تھی۔ صبح نو بجے سے 11 بجے تک استاد مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے ختم قرآن ہوا۔ اسکے بعد مجلس اور نوحہ خوانی کا پروگرام شروع ہوا۔ پروگرام کی ابتداء گورنمنٹ مڈل سکول یوسف خیل کے طالب علم اور استاد مرحوم کے ایک شاگرد سید مصور حسین نے اپنی تقریر سے کی۔


اسلام ٹائمز۔ اتوار 6 اکتوبر کو مرحوم استاد سید محمد ظاہر شاہ کے چہلم کے حوالے سے پاراچنار کے نواحی ایک دیہاتی علاقے اور انکے گاؤں شاہ جی خیل کی مرکزی امام بارگاہ میں مجلس اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اگرچہ قرآن خوانی اور چہلم کے پروگرامات عادی یہاں ہوا کرتے ہیں۔ یعنی ہر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے مجلس اور قرآن خوانی کا پروگرام ہوتا ہے۔ تاہم ایک استاد کی یاد اور انکی روح کے ایصال ثواب کیلئے یہ اپنی نوعیت کا ایک انوکھا اور خصوصی پروگرام تھا۔ پروگرام میں عام لوگوں سے زیادہ اساتذہ کرام، پرنسپل، ہیڈ ماسٹر صاحبان، پروفیسرز اور ڈاکٹرز کی ایک اچھی خاصی تعداد موجود تھی۔ صبح نو بجے سے 11 بجے تک استاد مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے ختم قرآن ہوا۔ اسکے بعد مجلس اور نوحہ خوانی کا پروگرام شروع ہوا۔ پروگرام کی ابتداء گورنمنٹ مڈل سکول یوسف خیل کے طالب علم اور استاد مرحوم کے ایک شاگرد سید مصور حسین نے اپنی تقریر سے کی۔ جس میں انہوں نے استاد بالخصوص موصوف کا مقام اجاگر کیا۔


خبر کا کوڈ: 821183

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/821183/1/ایک-حقیقی-استاد-کی-یاد-میں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org