QR CodeQR Code

پھالیہ، جماعت اسلامی کا شمولیتی کنونشن

10 Oct 2019 16:36

پھالیہ میں جماعت اسلامی میں شمولیت ہونیوالے افراد سے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم نے جماعت اسلامی کی سفید بے داغ پگ آپ کے حوالے کی ہے، اسے تاحیات بے داغ ہی رکھنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ضلع منڈی بہاوالدین کا شمولیتی کنونشن بھالیہ میں منعقد ہوا۔ کنونشن میں مقامی عہدیداروں کے علاوہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، امیر صوبہ شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم، امیر ضلع رانا محمد اعظم، صدر جے آئی کسان پاکستان چوہدری نثار احمد اور ریاض فاروق ساہی نے خطاب کیا۔ شمولیتی کنونشن کے موقع پر ضلعی کی 100 مختلف سیاسی جماعتوں کی نمایاں شخصیات نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا، جنہیں پگڑیاں پہنائی گئیں اور انہیں تحائف دیئے گئے۔ جماعت اسلامی میں شمولیت ہونیوالے افراد سے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم نے جماعت اسلامی کی سفید بے داغ پگ آپ کے حوالے کی ہے، اسے تاحیات بے داغ ہی رکھنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 821273

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/821273/1/پھالیہ-جماعت-اسلامی-کا-شمولیتی-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org