0
Tuesday 15 Oct 2019 07:06

روسی صدر کا دورہ سعودی عرب

اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن 12 سال بعد سعودی عرب کے سرکاری دورے پر دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔ ریاض پہنچنے پر  روسی صدر کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں سلامی دی گئی۔ ریاض کے شاہی محل آمد پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مہمان صدر کا والہانہ استقبال کیا، اس دوران دونوں ممالک قومی ترانے اور سعودی روایتی موسیقی بجائی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی ولادی میر پیوٹن سے گفتگو  میں کہا کہ سعودی عرب اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون سے استحکام کے حصول میں مدد ملے گی۔ صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس اور سعودی عرب خطے اور دنیا میں تنازعات کے حل کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 822049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش