QR CodeQR Code

لاہور، منہاج القرآن کے وفد کا دورہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ

15 Oct 2019 19:17

علامہ سید جواد نقوی نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے تاثرات پر وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امت کو منظم سازش کے تحت تقسیم کیا گیا جس کا نقصان اسلام کو ہوا، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کی درست تصویر دنیا کے سامنے پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام کریں اور باہمی وحدت و بھائی چارے سے دشمنان اسلام کی سازشیں ناکام بنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ(ص) کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی سے لاہور میں تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد نے ملاقات کی اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ تحریک مہناج القرآن کے وفد نے علامہ سید جواد نقوی کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے ان کا تالیف کردہ ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کا تحفہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ پاکستان میں ایک مثالی ادارے کے طور پر سامنے آیا ہے، جو بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی اور وحدت کے فروغ کیلئے بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 822224

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/822224/1/لاہور-منہاج-القرا-ن-کے-وفد-کا-دورہ-جامعہ-عروۃ-الوثقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org