QR CodeQR Code

اسلام آباد، آزادی کشمیر خواتین مارچ

16 Oct 2019 22:18

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود، امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم اور میاں محمد اسلم نے بھی خواتین آزادی کشمیر مارچ سے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے زیراہتمام اسلام آباد میں کشمیری خواتین اور مظلومین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مارچ ہوا۔ مارچ سے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، اسکے باوجود بھی آج کشمیر کا بچہ، بوڑھا، جوان اور خواتین پاکستان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھر دینے کے وعدوں سے مکر کر حکومت نے جھوٹے اور ناقابل اعتبار ہونے کا ثبوت دیا ہے،  سبز پاسپورٹ کی کوئی عزت نہیں رہی، بے روزگاری، مہنگائی، ڈینگی اور روپے کی قدر میں کمی کے بعد حکمران کہتے ہیں، آپ نے گھبرانا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف تاجروں اور ڈاکٹروں کی بات سنتے ہیں، کشمیری ماؤں بہنوں کی پکار کب سنیں گے، جنرل باجوہ صاحب! ہم آپ سے عملی اقدام کی توقع رکھتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم آزادی، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود، امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے بھی خواتین آزدی کشمیر مارچ سے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 822483

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/822483/1/اسلام-آباد-آزادی-کشمیر-خواتین-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org