QR CodeQR Code

اسلام آباد، کامیاب جوان پروگرام کی افتتاحی تقریب

17 Oct 2019 22:01

کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کی افتتاحی تقریب ہوئی، وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام پر عثمان ڈار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی کہ کامیاب جوان پروگرام کی سب سے اہم چیز میرٹ ہے، پروگرام کا پہلا فیز شروع کیا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کردیا، جس کے تحت نوجوانوں کو 10 ہزار روپے سے 50 لاکھ تک قرض مل سکے گا، نوجوانوں کو کاروبار، اعلیٰ تعلیم، ہنر کے مواقع دیے جائیں گے، نوجوان گھر بیٹھے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کی افتتاحی تقریب ہوئی، جس سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام پر عثمان ڈار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، کامیاب جوان پروگرام کی سب سے اہم چیز میرٹ ہے، پروگرام کا پہلا فیز شروع کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس پروگرام کیلئے 100 ارب مختص کیے ہیں، یہ قرضے نوجوانوں کیلئے ہیں، 25 ارب روپے صرف خواتین کیلئے ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 822714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/822714/1/اسلام-آباد-کامیاب-جوان-پروگرام-کی-افتتاحی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org