QR CodeQR Code

پاراچنار،سانحہ صدارہ کی مصالحت

18 Oct 2019 16:19

ہمارے نمائندے کے مطابق فریقین فیروز خیل اور ماروخیل اور انکے مشران حاجی سید اسرار حسین اور حاجی ملک ظاہر شاہ کو زیارت کنڈے عباس کے مقام پر اکٹھے بٹھایا گیا، اور بات چیت کے بعد انکے مابین برادرانہ ماحول قائم کیا گیا۔ جسکے دونوں فریقوں نے سید اسرار حسین اور ملک ظاہر شاہ کو قوم کے متفقہ مشران قرار دیا، اور انکی قیادت میں ہمیشہ متحد رہنے کا وعدہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے نواحی علاقے صدارہ عباس کا پانچ سالہ دیرینہ مسئلہ کل مولانا الطاف حسین ابراہیمی اور مولانا محمد اللہ آغا کی مخلصانہ کوششوں سے حل ہوگیا۔ اور فریقین میں امن وامان کی فضا قائم ہونے کے بعد کل سے اربعین حسینی کی مجالس اکٹھی شروع ہوگئیں۔ ہمارے نمائندے کے مطابق فریقین فیروز خیل اور ماروخیل اور انکے مشران حاجی سید اسرار حسین اور حاجی ملک ظاہر شاہ کو زیارت کنڈے عباس کے مقام پر اکٹھے بٹھایا گیا، اور بات چیت کے بعد انکے مابین برادرانہ ماحول قائم کیا گیا۔ جسکے دونوں فریقوں نے سید اسرار حسین اور ملک ظاہر شاہ کو قوم کے متفقہ مشران قرار دیا، اور انکی قیادت میں ہمیشہ متحد رہنے کا وعدہ کیا۔ اسکے بعد ثالثان نے فریقین کو صدارہ عباس لے گئے۔ اور وہاں مجالس کا آغاز کیا۔ جبکہ مجالس دو علمائے کرام علامہ احسان اللہ آف ہنگو اور علامہ محمد اللہ آف خیواص پڑھائیں گے۔
خیال رہے کہ فریقین کے مابین 2014ء کو صفر کے مجالس کے دوران مسلح تصادم ہوا تھا۔ جسکے نتیجے میں ایک زخمی جبکہ دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ جس پر حکومت نے فریقین کے درجنوں افراد گرفتار کرکے امام بارگاہ اور زیارت کو سیل کردیا تھا۔ 


خبر کا کوڈ: 822805

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/822805/1/پاراچنار-سانحہ-صدارہ-کی-مصالحت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org