QR CodeQR Code

سندھ یونیورسٹی میں یوم حسینؑ

19 Oct 2019 11:04

یوم حسینؑ سینٹرل کینٹین لان بوائز ہاسٹل میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی صدر اے ایس او محسن علی اصغری نے کی، یوم حسینؑ کی تقریب میں خصوصی خطاب ڈاکٹر جواد حیدر ہاشمی اور معلمہ خواہر سلمہ علی نے کیا۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے زیر اہتمام سندھ یونیورسٹی جامشورو میں 50واں سالانہ یوم حسینؑ سینٹرل کینٹین لان بوائز ہاسٹل میں منعقد کیا گیا، جس کی صدارت مرکزی صدر اے ایس او محسن علی اصغری نے کی، یوم حسینؑ کی تقریب میں خصوصی خطاب علامہ ڈاکٹر جواد حیدر ہاشمی اور معلمہ خواہر سلمہ علی نے کیا، جبکہ اے ایس او کے مرکزی صدر محسن علی اصغری و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ یوم حسینؑ میں تلاوت کلام الہیٰ منتظر مہدی، حمد باری تعالی، نعت رسول مقبول، منقبت اور سوز خوانی بھی کی گئی، پروگرام میں شیعہ سنی، غیر مسلم کے ساتھ سندھ یونیورسٹی، مہران انجنئرنگ یونیورسٹی کے طلبا اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 822861

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/822861/1/سندھ-یونیورسٹی-میں-یوم-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org