QR CodeQR Code

لاہور میں چہلم امام حسین (ع) کا مرکزی جلوس

20 Oct 2019 20:21

چہلم کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے مسجد وزیر خان پہنچا، خرادی محلہ، چوک نواب صاحب، محلہ شعیاں، نثار حویلی، چوہٹہ مفتی باقر، چوک کوتوالی، کشمیری بازار سے ہوتا ہوا سنہری مسجد پہنچا، جہاں عزاداروں نے نماز ظہرین ادا کی۔ جلوس سنہری مسجد سے پانی والا تالاب، ٹیکسالی، کوچہ فقیرخانہ، بھاٹی سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ جلوس کے روٹ پر جگہ جگہ عزاداروں کیلئے لنگر اور سبیلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ چہلم حضرت امام حسینؑ کے مرکزی جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ 10 ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ 7 ایس پیز، 23 ڈی ایس پیز، 73 انسپکٹرز سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔ چہلم کے مرکزی جلوس کی سیف سٹی کے کیمروں سے مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے، جبکہ جلوس سے ملحقہ علاقوں میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد ہے جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ شرکا کو 3 درجاتی سکیورٹی حصار سے گزرنے کے بعد جلوس میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 823092

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/823092/1/لاہور-میں-چہلم-امام-حسین-ع-کا-مرکزی-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org