0
Sunday 20 Oct 2019 21:48

چہلم امام حسین (ع)، شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کا احتجاج

اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے تحت چہلم امام حسین (ع) کے مرکزی جلوس میں شیعہ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ احتجاجی مظاہروں سے کمیٹی کے رکن اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی اور علامہ مختار امامی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ سمیت ہزاروں عزاداروں نے ضبری گمشدگیوں کیخلاف احتجاج کیا۔ اپنے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ ہم آج مظلوں کی حمایت میں کھڑے ہیں، 14 سو سالوں سے ہم ظالم کی مذمت کررہے ہیں اور مظلوموں کی حمایت کیلئے ہماری جانیں قربان ہیں، ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں کو شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا درد نظر نہیں آتا، مسنگ پرسنز کی آواز ملک گیر آواز بن چکی ہے، ہم حکومت وقت کو متنبہ کرتے ہیں کہ مسنگ پرسن کو فی الفور رہا کیا جائے۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ ملت جعفریہ کے پچیس ہزار سے زائد شہداء کے لواحقین اب بھی انصاف کے منتظر ہیں، یاد رکھیں حکومتیں کفر سے تو باقی رہ سکتی ہیں مگر ظلم سے نہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے گمشدہ افراد کو بازیاب کرایا جائے، اگر ان میں سے کوئی کسی بھی جرم میں ملوث ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے، ہماری عدالتیں آزاد ہیں، سزا و جزا کا حق صرف عدالتوں کو ہے، ہم اس ملک کے محب وطن اور باوفا بیٹے ہیں، وطن عزیز کو ہم بنانا ریپبلک نہیں بننے دیں گے، ہم گمشدہ افراد کے لواحقین کے ہر قسم کے آئینی و قانونی اقدامات کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 823109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش