QR CodeQR Code

لاہور میں چہلم کا جلوس (2)

21 Oct 2019 09:21

علامہ جواد مشہدی نے شہداء کربلا کے فضائل و مصائب بیان کئے جس کے بعد شبیہہ تعزیہ کا جلوس اپنے روایتی راستوں کی طرف رواں دواں رہا۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا وزیر خان مسجد، خرادی محلہ، چوک نواب صاحب اور کوتوالی چوک پہنچا جس کے بعد کوتوالی چوک میں نماز ظہرین ادا کی گئی۔ جلوس کوتوالی چول سے کشمیری بازار، سنہری مسجد، اور رنگ محل سے ہوتا ہوا پانی والا تالاب، ٹیکسالی چوک سے بھاٹی گیٹ کی طرف آیا۔ جلوس کے پورے راستے عزاداروں کیلئے سبیلیں اور لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ امام بارگاہ الف شاہ سے نکلنے والا چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کا مرکزی شبیہہ تعزیہ کا جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیرہوگیا۔ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ الف شاہ اکبری گیٹ سے صبح دس بجے برآمد ہوا۔ علامہ جواد مشہدی نے شہداء کربلا کے فضائل و مصائب بیان کئے جس کے بعد شبیہہ تعزیہ کا جلوس اپنے روایتی راستوں کی طرف رواں دواں رہا۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا وزیر خان مسجد، خرادی محلہ، چوک نواب صاحب اور کوتوالی چوک پہنچا جس کے بعد کوتوالی چوک میں نماز ظہرین ادا کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 823142

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/823142/1/لاہور-میں-چہلم-کا-جلوس-2

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org