0
Monday 21 Oct 2019 22:30

کربلا معلیٰ، ساتویں انٹرنیشنل امام حسینؑ کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی خاتم الانبیاؑ کانفرنس ہال، حرمِ سیدؑ الشہدا کربلا معلیٰ میں ساتویں بین الاقوامی امام حسینؑ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں امریکہ، یورپ، عراق، ایران، افریقہ اور پاکستان کی ممتاز شخصیات نے خطاب کیا۔ دنیا کے مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے زائرین کی کثیر تعدار نے سیمینار میں شرکت کی۔ علامہ سید ظہیرالحسن نقوی نے سید الشہدا حضرت امام حسینؑ کو تمام انسانیت کے لئے منارہ نور قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسیران کربلا نے امام زین العابدینؑ اور حضرت زینبؑ کی قیادت میں جس قرآنی، الہٰی اور حسینی تحریک کا پرچم بلند کیا تھا، آج چودہ سوسال بعد بھی دنیا کے کونے کونے میں وہ پوری قوت اور تزک و احتشام کے ساتھ لہرا رہا ہے اور اسکا ایک نمونہ اس سال کا اربعین ملین مارچ ہے، جس میں دنیا کے ایک سو کے قریب ممالک کے شہری شریک ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 823311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش