QR CodeQR Code

تہران، کشمیر اور ایران کے درمیان ثقافتی و ادبی اشتراک پر سیمینار

23 Oct 2019 23:20

سیمینار میں معروف محقق اور پاکستان میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر صافی نے کشمیری زبان و ادب پر مقالہ پڑھا۔ معروف اقبال شناس ڈاکٹر ساکت نے فارسی شاعری میں کشمیر کے ذکر اور انسانی حقوق کی ابتر صورتحال کے جلد از جلد خاتمے پر زور دیا۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں تہران یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے خلیج فارس ہال میں کشمیر اور ایران کے درمیان ثقافتی و ادبی اشتراک کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد ہوا۔ سیمینار میں تہران میں تعینات پاکستان کی سفیر محترمہ رفعت مسعود، معروف دانشور ڈاکٹر راشد نقوی اور شعبہ اردو کے سربراہ ڈاکٹر کیوسرمنی، تہران یونیورسٹی کے اساتذہ ڈاکٹر صافی، ڈاکٹر ساکت اور ڈاکٹر علی بیات نے خطاب کیا۔ سیمینار میں معروف محقق اور پاکستان میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر صافی نے کشمیری زبان و ادب پر مقالہ پڑھا۔ معروف اقبال شناس ڈاکٹر ساکت نے فارسی شاعری میں کشمیر کے ذکر کو اپنے مقالے میں بیان کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 823693

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/823693/1/تہران-کشمیر-اور-ایران-کے-درمیان-ثقافتی-ادبی-اشتراک-پر-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org