QR CodeQR Code

لاہور، جماعت اسلامی کے زیراہتمام پاکستان اقلیتی کنونشن

24 Oct 2019 08:50

منصورہ میں پاکستان اقلیتی کنونشن سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، نائب امیر اسد اللہ بھٹو، لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مسیحی و سکھ رہنماؤں اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا حکومت نے ایک ایسے وقت میں ملک کو انتشار کا شکار کیا ہے، جب یکجہتی اور وحدت کی اشد ضرورت تھی۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں پاکستان اقلیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے اسلام اقلیتوں کے تحفظ کا سب سے بڑا علمبردار اور اسلامی نظام اقلیتوں کے حقوق کا محافظ ہے، پاکستان کا آئین اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی دیتا ہے، بھارت میں برہمن راج اقلیتوں کا قاتل ہے، بھارت میں مساجد، گورودواروں اور چرچز کو شدید خطرہ ہے، مودی مسلمانوں، سکھوں اور مسیحیوں کا مشترکہ دشمن ہے۔ منصورہ میں پاکستان اقلیتی کنونشن سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، نائب امیر اسد اللہ بھٹو، لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مسیحی و سکھ رہنماؤں اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا حکومت نے ایک ایسے وقت میں ملک کو انتشار کا شکار کیا ہے، جب یکجہتی اور وحدت کی اشد ضرورت تھی۔


خبر کا کوڈ: 823715

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/823715/1/لاہور-جماعت-اسلامی-کے-زیراہتمام-پاکستان-اقلیتی-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org