0
Thursday 24 Oct 2019 08:50

لاہور، جماعت اسلامی کے زیراہتمام پاکستان اقلیتی کنونشن

اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں پاکستان اقلیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے اسلام اقلیتوں کے تحفظ کا سب سے بڑا علمبردار اور اسلامی نظام اقلیتوں کے حقوق کا محافظ ہے، پاکستان کا آئین اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی دیتا ہے، بھارت میں برہمن راج اقلیتوں کا قاتل ہے، بھارت میں مساجد، گورودواروں اور چرچز کو شدید خطرہ ہے، مودی مسلمانوں، سکھوں اور مسیحیوں کا مشترکہ دشمن ہے۔ منصورہ میں پاکستان اقلیتی کنونشن سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، نائب امیر اسد اللہ بھٹو، لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مسیحی و سکھ رہنماؤں اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا حکومت نے ایک ایسے وقت میں ملک کو انتشار کا شکار کیا ہے، جب یکجہتی اور وحدت کی اشد ضرورت تھی۔
خبر کا کوڈ : 823715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش