QR CodeQR Code

لاہور میں آزادی مارچ

30 Oct 2019 21:54

لاہور کے آزادی چوک میں جلسہ سے خطاب میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کو پاکستان کے ہر شہری کی حمایت حاصل ہے، انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، نتائج کو تسلیم نہیں کرتے، اول دن سے موقف اختیار کیا گیا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے، قوم کو ووٹ کی امانت واپس دلوانا چاہتے ہیں، حکومت ایک سالہ مدت میں نااہل ثابت ہوئی، معیشت ٹوٹتی ہے تو جغرافیائی نقشے تبدیل ہو جاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے تاریخی آزادی چوک میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک سالہ مدت میں حکومت نااہل ثابت ہو چکی ہے، معیشت بکھرتی ہے تو جغرافیائی نقشے تبدیل ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کو ہر پاکستانی کی  حمایت حاصل ہے، ہمارا مارچ مکمل طور پر پرامن ہے اور 27 اکتوبر سے اب تک کسی کو خراش تک نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے، قوم کو یہ امانت واپس دلوانا چاہتے ہیں، 2018 کے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 824767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/824767/1/لاہور-میں-ا-زادی-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org