0
Sunday 3 Nov 2019 12:35

کرتار پور راہدری کے مناظر

اسلام ٹائمز۔ کرتار پور زیرو پوائنٹ پر گیٹ کی تنصیب کر دی گئی ہے، جبکہ تزین و آرائش کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے، سکھ یاتریوں کو گوردوارہ کرتار پور لانے کیلئے بسیں بھی پہنچا دی گئیں ہیں۔ جبکہ بزرگ یاتریوں کیلئے علیحدہ گاڑیاں مختص کی گئی ہیں۔ بیرون و اندرون ملک سے آنے والے یاتری الگ الگ گیٹ سے داخل ہوں گے، بارڈر ٹرمینل پر تمام کاونٹرز بھی مکمل کر دیئے گئے ہیں۔ کرتار پور گوردوارہ میں آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے وسیع پیمانے پر لنگر کا اہتمام بھی کیا جائے گا، جس کیلئے چالیس ایکڑ پر سبزیاں اگائی جائیں گی، بڑے لنگر خانے میں ایک وقت میں ڈھائی ہزار یاتری کھانا کھا سکیں گے، زیرو پوائنٹ سے پیدل آنے والوں کیلئے فٹ پاتھ بھی بنا دیئے گئے ہیں، جبکہ کرتار پور میں مختلف نجی بینکوں کی برانچیں کھول دی گئیں ہیں۔ واضح رہے کہ مسلح افواج کے ادارے ایف ڈبلیو نے کرتار پور راہداری کی تکمیل کیلئے تین شفٹوں میں دو ہزار مزدوروں اور انجینئرز کے ذریعے کام مکمل کیا۔
خبر کا کوڈ : 825412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش