QR CodeQR Code

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کا عبدالستار جمالی کیخلاف دھرنا

4 Nov 2019 11:53

احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ  ایک منصوبے کے تحت ملک کی پرامن فضا کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے، آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عاشقان رسول اور اہلبیت سراپا احتجاج ہیں، اگر فی الفور اس ملعون کیخلاف کارروائی نہ کی گئی تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام سندھ کے ضلع دادو میں عبدالستار نامی شخص کی جانب سے اہلبیت اور امام مہدی کی شان میں کی گئی گستاخی کے خلاف چوک شاہ عباس ملتان میں احتجاجی دھرنا دیا گیا، احتجاجی دھرنے کی قیادت علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، مولانا ہادی حسین، مولانا جعفر حسین، حشمت رضا بہلول، سلیم عباس صدیقی، حسنین عباس انصاری، ثقلین عباس، حسنین کربلائی نے کی۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت فی الفور عبدالستار نامی گستاخ اہلبیت کے خلاف کارروائی کرے اور اسے کیفرکردار تک پہنچائے، انہوں نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت ملک کی پرامن فضا کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے، رہنمائوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عاشقان رسول اور اہلبیت سراپا احتجاج ہیں، اگر فی الفور اس ملعون کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی، احتجاجی دھرنے کے موقع پر چوک شاہ عباس کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا، پولیس کی بھاری نفری موجود تھی، دھرنے کے شرکاء نے مقامی ایس ایچ او سے عبدالستار نامی گستاخ اہلبیت کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا، جسے مقامی ایس ایچ او نے قبول کرلیا۔ دھرنے کے شرکاء نے متفقہ قرارداد کے ذریعے گستاخ اہلبیت کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر شبو شاہ، علی منظر زیدی، سعید زیدی، ساغر نقوی، طالب بلوچ، ناصر بلوچ، ریاض خاکوانی، ناظم عباس کربلائی، عاشق عباس زیدی، حسنین عباس گھلو، ثقلین شاہ، ظفر شاہ، دلاور زیدی سمیت دیگر افراد موجود تھے۔ دھرنے کے اختتام پر ماتمداری اور نوحہ خوانی بھی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 825520

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/825520/1/ملتان-ایم-ڈبلیو-کا-عبدالستار-جمالی-کیخلاف-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org