QR CodeQR Code

لاہور، وحدت امت و ختم نبوت کانفرنس کی دعوتیں

7 Nov 2019 12:44

تحریک بیداری امت مصطفی کے وفد کی تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے سربراہ ڈاکٹر حسن محی الدین اور ایچیسن کالج شعبہ علوم اسلامی کے سربراہ پروفیسر ظفراللہ شفیق سے ملاقات، کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، دونوں رہنماوں نے علامہ سید جواد نقوی کی اتحادامت کیلئے خدمات کو سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ کے زیراہتمام جشن عید میلادالنبی(ص) کے سلسلہ میں مسجد بیت العتیق میں ہونیوالی ’’وحدتِ اُمت و ختمِ نبوت کانفرنس‘‘ کیلئے مختلف مکاتب فکر کے علماء اور زعما کو دعوتیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ کانفرنس کے سلسلہ میں تحریک بیداری اُمتِ مصطفی کے وفد نے تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین سے منہاج سیکرٹریٹ لاہور میں ملاقات کی اور انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین نے علامہ سید جواد نقوی کی اتحاد امت کیلئے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ دینی مدارس میں جدید رجحانات کو فروغ دے رہا ہے، جو لائق تحسین اقدام ہے۔


خبر کا کوڈ: 826054

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/826054/1/لاہور-وحدت-امت-ختم-نبوت-کانفرنس-کی-دعوتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org