QR CodeQR Code

لاہور، عالمی میلاد کانفرنس

10 Nov 2019 09:57

عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمیں رسول اللہ ؐ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہو گا۔ سچائی کا دامن تھامنا ہو گا، حلال، حرام میں تمیز کرنا ہو گی، ظالم کے مقابلے میں مظلوم کا ساتھ دینا ہو گا، نفرت کو محبت سے بدلنا ہو گا، پاکیزگی، طہارت اختیار کرنا ہو گی، ہر قسم کی اخلاقی گراوٹ سے باہر نکلنا ہو گا، دوسروں کی خوشی کو اپنی خوشی اور راحت بنانا ہوگا، جب یہ پیمانے اور قدریں پوری طرح ہماری زندگیوں میں داخل ہو جائیں گی تو پھر اللہ کی نصرت بھی اترے گی اور نعمتوں کا نزول بھی شروع ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری نے مینارپاکستان پر ولادت جشن مصطفی(ص) کے موقع پر منعقدہ 36ویں عالمی میلاد کانفرنس سے ”قرآن اور ادب مصطفی(ص)“ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت طیبہ سے ہٹ جانے کی وجہ سے ہمارا ہر اگلا دن بربادی اور تباہی کی طرف جا رہا ہے، عزت و آبرو کا پیمانہ دولت اور مکرو فریب جیسی منفی صلاحتیں بن چکی ہیں، خیر کی جگہ شر نے لے لی ہے، سیاست، معیشت، معاشرت، حکومت، ثقافت ہر جگہ جھوٹ کی تجارت ہو رہی ہے، امت کو عہد رفتہ کی شان و شوکت کی بحالی کیلئے تعلیم و ٹیکنالوجی میں آگے اور اخلاق و روحانیت کیلئے پیچھے جانا ہو گا، جدید اور قدیم اقدار کا یہی علم و عمل کا امتزاج نسخہ کیمیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 826569

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/826569/1/لاہور-عالمی-میلاد-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org