QR CodeQR Code

لاہور، وحدت امت ریلی

10 Nov 2019 15:01

حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ چندرائےروڈسےمیلادریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت تحریکِ بیداریِ اُمت مصطفی کےسربراہ علامہ سید جواد نقوی نےکی ،ریلی میں پیرمقدس کاظمی، پیرعلی رضا،مولاناتوقیرعباس، مولاناناصرکربلائی سمیت فرزندان اسلام کی بڑی تعدادنےشرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ ریلی چند رائے روڈ سے، فیروز پور روڈ، کوٹ لکھپت پھاٹک سے ہوتی ہوئی واپس جامعہ عروۃ الوثقیٰ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ خاتم الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اللہ کی عظیم نعمت اور مرکز وحدت ہیں، مسلمان حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارکہ کو مرکزیت قرار دے کر اتحادِ امت کو یقینی بنا سکتے ہیں، وحدت صرف وقت کی ضرورت نہیں بلکہ دین کا تقاضا، اللہ، رسول اور قرآن کا حکم بھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 826627

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/826627/1/لاہور-وحدت-امت-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org