QR CodeQR Code

پہاڑپور، پروآ میں جشن عید میلاد النبی (ص)

10 Nov 2019 15:06

ڈی آئی خان کی تحصیل پہاڑ پور میں میلاد کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف مذہبی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ دوسری جانب تحصیل پروآ میں بڑے پیمانے پہ میلاد جلوس نکالا گیا۔ جلوس اور میلاد کانفرنس کی سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے تھے۔ میلاد جلوس میں سابق ناظم عمر امین خان گنڈہ پور نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی جشن عید میلاد النبی (ص) 12 ربیع الاول انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ ڈیرہ سٹی کی طرح ڈی آئی خان کے مضافاتی علاقوں یعنی تحصیل سطح پہ بھی کانفرنسز منعقد کی گئیں اور میلاد کے جلوس نکالے گئے۔ ڈی آئی خان کی تحصیل پہاڑ پور میں میلاد کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف مذہبی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ دوسری جانب تحصیل پروآ میں بڑے پیمانے پہ میلاد جلوس نکالا گیا۔ جلوس اور میلاد کانفرنس کی سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے تھے۔ میلاد جلوس میں سابق ناظم عمر امین خان گنڈہ پور نے شرکت کی۔ جلوس کے اختتام پہ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین امن و بھائی چارے کی ضرورت پہ زور دیا۔ 


خبر کا کوڈ: 826629

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/826629/1/پہاڑپور-پروا-میں-جشن-عید-میلاد-النبی-ص

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org