QR CodeQR Code

لاہور، جامعہ عروۃ الوثقی کی وحدت ریلی (2)

10 Nov 2019 20:00

وحدت ریلی میں سرکار دو عالم حضرت محمد (ص) کی بارگاہ میں درود و سلام اور ہدیہ نعت پیش کرتے رہے۔ ریلی چندرائے روڈ سے فیروز پور روڈ، کوٹ لکھپت پھاٹک سے ہوتی ہوئی واپس جامعہ عروۃ الوثقیٰ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ خاتم الانبیاء حضرت محمد (ص) اللہ کی عظیم نعمت اور مرکز وحدت ہیں، مسلمان حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارکہ کو مرکزیت قرار دے کر اتحادِ امت کو یقینی بنا سکتے ہیں، وحدت صرف وقت کی ضرورت نہیں بلکہ دین کا تقاضا، اللہ، رسول اور قرآن کا حکم بھی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ چند رائے روڈ سے میلاد مصطفیٰ کی مناسبت سے خصوصی ’’وحدت ریلی‘‘ نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت تحریکِ بیداریِ اُمت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ ریلی میں پیر مقدس کاظمی، پیر علی رضا، مولانا توقیر عباس، مولانا ناصر کربلائی سمیت جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے طلباء، اساتذہ اور فرزندان اسلام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وحدت ریلی میں سرکار دو عالم حضرت محمد (ص) کی بارگاہ میں درود و سلام اور ہدیہ نعت پیش کرتے رہے۔ ریلی چند رائے روڈ سے فیروز پور روڈ، کوٹ لکھپت پھاٹک سے ہوتی ہوئی واپس جامعہ عروۃ الوثقیٰ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 826652

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/826652/1/لاہور-جامعہ-عروۃ-الوثقی-کی-وحدت-ریلی-2

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org