QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، میلاد کے جلوس

10 Nov 2019 22:18

جشن عید میلاد النبی (ص) کا مرکزی اور عظیم الشان جلوس ضلعی جماعت اہلسنت اور چیئرمیں مرکزی میلاد کمیٹی الحاج سید نزاکت حسین شاہ گیلانی قادری کی قیادت میں جماعت اہل سنت کے زیر اہتمام صبح 8 بجے جامع تاج مسجد ڈیرہ سے برآمد ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارہ ربیع الاول کے موقع پر جشن عید میلادالنبی (ص) نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن عید میلاد النبی (ص) کے سلسلے میں دو جلوس نکالے گئے، پہلا جلوس ڈسٹرکٹ تنظیم اہل سنت والجماعت کے زیراہتمام حافظ عبدالمجید گوگا خیل کی قیادت میں نکالا گیا۔ یہ جلوس بازار توپانوالہ سے ہوتا ہوا میدان حافظ جمال پر وقت مقررہ پر اختتام پزیر ہوا۔ جشن عید میلاد النبی (ص) کا مرکزی اور عظیم الشان جلوس ضلعی جماعت اہلسنت اور چیئرمیں مرکزی میلاد کمیٹی الحاج سید نزاکت حسین شاہ گیلانی قادری کی قیادت میں جماعت اہل سنت کے زیر اہتمام صبح 8 بجے جامع تاج مسجد ڈیرہ سے برآمد ہوا۔ میلاد کے مرکزی جلوس میں وفاقی وزیر برائے امور گلگت بلتستان و آزاد کشمیر علی امین خان گنڈہ پور نے خصوصی شرکت کی۔ جلوس میں قاری غلام قاسم، صاحبزادہ عابد فاروقی، سید زین العابدین شاہ، سید جمشید اختر شاہ گیلانی، محبوب قریشی، سنی تحریک، دعوت اسلامی، تحریک لیبک یا رسول اللہ، انجمن حلقہ چشتیاں نظامیہ، ایوان مہر علی شاہ کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 826663

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/826663/1/ڈی-ا-ئی-خان-میلاد-کے-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org