0
Wednesday 13 Nov 2019 15:10

پاک فضائیہ کا میوزیم اور ابھی نندن

اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 27 فروری 2019ء کی صبح فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والےدو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا جن میں سے ایک مگ 21 لڑاکا طیارہ پاکستان کی حدود میں گرا اور اس میں سوار بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو زندہ مگر زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے ابھی نندن کو مشتعل ہجوم سے بچاکر گرفتار کیا اور بعدازاں طبی امداد اور چائے پلانے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے اعلان پر واہگہ کے راستے بھارت کے حوالے کردیا۔ دونوں بھارتی طیاروں میں سے ایک طیارہ اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی جب کہ دوسرا ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے گرایا تھا جنہیں فوج نے بعد ازاں اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ پاک فضائیہ کے مطابق بھارتی دراندازی کے 27 فروری کے آپریشن کا نام "آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ" تھا۔ اب پاک فضائیہ کے کراچی میں واقع میوزیم میں ایک گیلری بنائی گئی ہے جس کا نام 'آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ" رکھا گیا ہے۔  اس گیلری میں گرائے گئے بھارتی طیاروں کے پرزے ، ابھی نندن کا مجسمہ، اس کی وردی ، چائے کا کپ اور پاک فضائیہ کے دونوں ہیروز کی تصاویر سمیت اس آپریشن سے جڑی دیگر چیزیں رکھی گئی ہیں اور اب عام افراد بھی میوزیم میں جا کر اس گیلری کو دیکھ سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 827137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش