0
Friday 15 Nov 2019 00:54

وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن اسد نقوی کا دورہ ملتان

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و فوکل پرسن وزیراعلیٰ سید اسد عباس نقوی ایک روزہ دورے پر ملتان پہنچے، جہاں اُنہوں نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور اُنہیں ایوان اقبال لاہور میں ہونے والی وحدت کانفرنس کی دعوت دی، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، جمعیت علمائے پاکستان (نیازی) کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر پیر امجد چشتی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات انجینئر مہر سخاوت علی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، پیر علی حسین چشتی موجود تھے۔ اسد عباس نقوی نے وفد کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر و پیپلزپارٹی کے رہنما خواجہ عطاء اللہ تونسوی، دربار حضرت شاہ شمس تبریز کے معاون سجادہ نشین مخدوم طارق عباس شمسی الجعفری، دربار حضرت غوث پاک نورانی کے سجادہ نشین مخدوم غوث العالمین گیلانی، امام بارگاہ یونین کے صدر، مدرسہ شہید مطہری اور امام بارگاہ ابوالفضل العباس کے متولی مخدوم سید اسد عباس بخاری اور خانقاہ دارلنعمت کے سجادہ نشین پیر طلحہ قادری سے ملاقات کی اور اُنہیں وحدت کانفرنس کی دعوت دی۔ اسد عباس نقوی نے اپنے دورے کے دوران دربار حضرت شاہ شمس تبریز سبزواری پر حاضری دی اور چادر بھی چڑھائی اس موقع پر معاون سجادہ نشین مخدوم طارق عباس شمسی نے اُن کی دستار بندی بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 827467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش