QR CodeQR Code

لاہور، گورونانک جنم دن تقریب

15 Nov 2019 19:15

سکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا گورونانک کے جنم دن کے موقع پر منعقد کانفرنس سے خطاب میں سردار جسبیر سنگھ بوپا رائے نے کہا کہ ہمارے پاس وہ الفاظ نہیں جن سے پاکستان کی طرف سے ملنے والی محبت کا اظہار کر سکیں۔ سردار بلوندر سنگھ نے کہا کہ کرتار پور راہداری کھولنے پر ہم وزیراعظم عمران خان کے بے حد مشکور ہیں، انہوں نے تمام سکھ برادری کے دل جیت لئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک)، محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیراہتمام بابا گرو نانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور دیگر ممالک سے آنیوالے سکھ مندوبین نے شرکت کی۔ کانفرنس کے آغاز میں ڈپٹی ڈائریکٹر پِلاک محمد عاصم چودھری نے ادارے کا تعارف پیش کیا اور آنے والے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔


خبر کا کوڈ: 827580

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/827580/1/لاہور-گورونانک-جنم-دن-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org