0
Saturday 16 Nov 2019 11:19

ڈی آئی خان، سی ٹی ڈی کی کارروائی، جائے وقوعہ

  • ڈی آئی خان، سی ٹی ڈی کی کارروائی، جائے وقوعہ

اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں حساس اداروں کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہو گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ظفر آباد کالونی نہر روڈ پر واقع مدرسہ خلیفہ صاحب میں حساس اداروں نے ٹارگٹڈ کارروائی کی۔ حساس اداروں کو موصول شدہ مصدقہ اطلاع پہ انسداد دہشتگردی ادارے نے مدرسے سے نکلنے والے ایک موٹر سائیکل کا پیچھا کیا۔ موٹر سائیکل سواروں نے خطرہ بھانپتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے جواب میں سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے فائرنگ کی۔ جس کی زد میں آکر ایک دہشتگرد موقع پہ ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کفایت اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ بالی کھیارہ گروپ کا نائب کمانڈر ہے جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھی کا نام شعیب ہے۔ دونوں ہی دہشتگرد پولیس کو دہشتگردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ جائے وقوعہ سے دہشتگرد کی لاش کے علاوہ دو ہینڈ گرینڈ، شناختی کارڈ، سی ڈی موٹرسائیکل اور ایک پستول برآمد ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 827647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش