QR CodeQR Code

خانہ فرہنگ پشاور میں جشن میلاد النبی (ص)

17 Nov 2019 09:02

اسلام ٹائمز۔ خانہ فرھنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں جشن میلاد النبیﷺ اور "وحدت اور اتحادبین المذاہب اسلامی" کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام نے بھرپور شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ خانہ فرھنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں جشن میلاد النبیﷺ اور "وحدت اور اتحادبین المذاہب اسلامی" کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام نے بھرپور شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر فخر الاسلام، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان، پیر سید عثمان شاہ، مولانا طیب قریشی، مولانا محمد شعیب، مولانا ارشاد حسین خلیلی کے ساتھ دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلم دنیا کو جن مصائب کا سامنا ہے، یہ سب ان کی تقسیم کی وجہ سے ہے۔ لہذا ضروری ہے کہ علماء کرام آنحضرتﷺ کی تعلیمات کو عام کرنے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔


خبر کا کوڈ: 827805

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/827805/1/خانہ-فرہنگ-پشاور-میں-جشن-میلاد-النبی-ص

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org