QR CodeQR Code

لاہور، ایم ڈبلیو ایم کی وحدت کانفرنس(2)

18 Nov 2019 18:22

مقررین کا کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے تمام مسالک کے علماء کو آج ایک چھت تلے اکٹھا کرکے ایک امت ہونے کا پوری دنیا کو پیغام دیا ہے کہ امت اپنے نبی ﷺکی ناموس پر کل بھی اکٹھی تھی آج بھی اکٹھی ہے، کل بھی اکٹھی رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ایوان اقبالؒ لاہور میں ’’وحدت کانفرنس‘‘ کا اہتمام کیا گیا، جس میں تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر رہنماؤں سیرت النبی (ص) کی روشنی میں وحدت امت کی موجودہ دور میں ضرورت پر زور دیا۔ تحریک انصاف پنجاب کے رہنما اعجاز احمد چودھری نے کہا کہ آج بھی مسلمانوں کے مال و دولت امریکہ اور یورپ سے نکال لئے جائیں، تو ان غالب تہذیبوں میں اندھیرا چھا جائے، حضرت محمد (ص) ایسی ہستی ہیں جن کے گرد ہم جمع ہو سکتے ہیں، اس کے علاوہ کسی ہستی پر ہم جمع نہیں ہو سکتے۔ اس لئے ہمیں امت وحدہ بننا ہے۔


خبر کا کوڈ: 827938

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/827938/1/لاہور-ایم-ڈبلیو-کی-وحدت-کانفرنس-2

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org