0
Wednesday 20 Nov 2019 12:42

وحدت امت و ختم نبوت کانفرنس (2)

اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں تحریک بیداری امت مصطفی کے زیراہتمام سالانہ ’’وحدت امت و ختم نبوت کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام اور عمائدین ملت نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ کانفرنس میں شریک مقررین نے حیات طبیہ کو وحدت و اخوت کا مرکز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے حضور نبی کریم(ص) کا اسوہ مشعل راہ ہے، جس پر چل کر ہم باہمی وحدت و بھائی چارے کو فروغ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں نے ہمیں ایک دوسرے کے قریب نہیں آنے دیا، ہمارے درمیان تفرقے کو ہوا دی گئی مگر اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں اور وہ پلیٹ فارم ہمارے نبی کریم (ص) کی ذات بابرکات ہے۔
خبر کا کوڈ : 828142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش