0
Friday 22 Nov 2019 07:37

ترکی، عالمی کشمیر کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ ترک دارالحکومت انقرہ میں دو روزہ عالمی کشمیر کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں 25 ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت کے ریاستی مظالم نے مسئلہ کشمیر کو سنگین عالمی مسئلہ بنادیا ہے، مقبوضہ وادی میں قید لاکھوں کشمیری عالمی امن کے لیے خطرے کی وارننگ دے رہے ہیں۔ کانفرنس سے لارڈ نذیر احمد نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ترکی نے کشمیر پر عالمی کانفرنس کا انعقاد کرکے دیگر ممالک کے لیے مثال قائم کردی۔ انقرہ میں ترک تھنک ٹینک کے اشتراک سے لاہور سینٹر فار پیس ریسرچ کی کشمیر عالمی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود نے کہا کہ لاکھوں محبوس کشمیری عالمی امن کے خطرے کی وارننگ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی حیثیت بدلنے کے بعد کشمیر دنیا کے راڈار پر اپنی گھمبیر حیثیت کے ساتھ آرہا ہے۔ کانفرنس میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی شیری رحمان نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 828391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش