0
Saturday 23 Nov 2019 20:49

آئی ایس او کے کنونشن میں اتحاد ملت کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام اتحاد ملت کانفرنس سے خطاب کرتے سابق مرکزی صدر ثاقب اکبر نقوی نے اتحاد ملت کیلئے ایک کمیٹی بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ملت کی تمام جماعتوں سے اس حوالے سے مذاکرات بھی جاری ہیں۔ یوم القدس سمیت دیگر اہم ملی و قومی پروگرامات کے موقع پر اتحاد ملت کا عملی مظاہرہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملت تشیع پاکستان کو بڑے اہداف کے حصول کیلئے کوشش کرنی چاہیئے کیونکہ ہمارا ہدف انسانی اور آفاقی ہے اور باہمی ایثار سے ہم اتحاد ملت کو حقیقی طور پر قائم کرسکتے ہیں۔ چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن سجاد نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا اتحاد بین المسلمین کیساتھ ساتھ اتحاد ملت ناگزیر ہوچکا ہے۔ پاکستان کی ترقی میں اگر ہم کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں باہم متحد ہونا ہوگا۔ آئمہ اطہار کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے باہم مل بیٹھیں اور یکجہتی و اتحاد کو فروغ دیں۔
خبر کا کوڈ : 828671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش