QR CodeQR Code

لاہور، یکجہتی کشمیر و استحکام پاکستان ریلی

24 Nov 2019 19:54

صحافی : تصور حسین شہزاد

آئی ایس او کے مرکزی صدر اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، اقتصادی طور پر بھی پاکستان کی بقاء کشمیر کیساتھ وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ منحوس ٹرائی اینگل کشمیر کی آزادی میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہے، امریکہ اسرائیل اور بھارت کے متعصبانہ رویہ کی وجہ سے کشمیری آزادی کی نعمت سے محروم اور ظلم کا شکار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی یکجہتی کشمیر و استحکام پاکستان ریلی لاہور کی تاریخی مال روڈ پر نکالی گئی۔ ریلی ناصر باغ سے شروع ہوکر انار کلی چوک، جی پی او چوک، لاہور ہائیکورٹ سے ریگل چوک پہنچی، جہاں سے ریلی پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک میں پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ ریلی کی قیادت آئی ایس او کے نومنتخب مرکزی صدر نے کی۔ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے شرکاء نے بینرز، پلے کارڈز، پاکستانی اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور بھارت کیخلاف اور کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کی حمایت میں شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 828803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/828803/1/لاہور-یکجہتی-کشمیر-استحکام-پاکستان-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org