QR CodeQR Code

اسلام آباد، سفیروں کی دو روزہ کانفرنس

27 Nov 2019 22:19

وزیر خارجہ نے کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس کانفرنس کے دو بنیادی مقاصد ہیں، پہلا افریقی ممالک کے ساتھ اپنے روابط کا فروغ اور دوسرا پاکستان کے معاشی استحکام کے لئے عملی اقدام کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت خارجہ اسلام آباد میں افریقی ممالک میں تعینات پاکستانی سفراء کی دو روزہ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق سفارتکاروں نے سفیروں سے گفتگو کی۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں انتہائی مسرت ہے کہ اس وقت صدر پاکستان اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شریک ہیں، اس کانفرنس کے دو بنیادی مقاصد ہیں، پہلا افریقی ممالک کے ساتھ اپنے روابط کا فروغ اور دوسرا پاکستان کے معاشی استحکام کے لئے عملی اقدام کرنا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ افریقہ ایک اہم براعظم ہے جو 54 ممالک پر مشتمل ہے اور 2.3 ٹریلین ڈالر کی مجموعی جی ڈی پی کا حامل ہے۔ بعد ازاں کانفرنس منعقد ہوئی اور رات کو سفیروں کے اعزاز میں وزیر خارجہ کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 829381

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/829381/1/اسلام-آباد-سفیروں-کی-دو-روزہ-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org