QR CodeQR Code

ملتان، آئی ایس او کی ویلکم پارٹی

29 Nov 2019 02:57

رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیمی اداروں میں اغیار کی ثقافت کو عام کیا جا رہا ہے جبکہ اسلامی تعلیمات اور ثفاقت کو اہمیت نہیں دی جا رہی، تعلیمی اداروں میں آئی ایس او کا کردار ایک پاکیزہ ماحول فراہم کر رہا ہے، آج ہمارے تعلیمی اداروں میں اسلامی افکار کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیراہتمام پروفیشنل اداروں کے نئے طلبا کے اعزاز میں ''ویلکم پارٹی'' بوسن ٹاون ہال ملتان میں دی گئی۔ ''ویلکم پارٹی'' میں بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، نشتر میڈیکل یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، گورنمنٹ کالج آف یونیورسٹی، ایمرسن کالج، زرعی یونیورسٹی، محمد نواز شریف یونیورسٹی سمیت دیگر اداروں کے طلبا شریک ہوئے۔ ویلکم پارٹی میں سینیئرز اور سابقین کے علاوہ نئے اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں حجت الاسلام والمسلمین علامہ حسن باقری، موٹیویشنل سپیکر وقار حیدر، مرکزی چیف اسکائوٹ زاہد مہدی، سابق ڈویژنل صدور سید فرخ مہدی، ڈاکٹر موسی کاظمی، پروفیسر سید عمار حیدر زیدی، انجینیئر ناصر مہدی اور ڈویژنل صدر عاطف حسین نے شرکت کی۔ رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیمی اداروں میں اغیار کی ثقافت کو عام کیا جا رہا ہے جبکہ اسلامی تعلیمات اور ثفاقت کو اہمیت نہیں دی جا رہی، تعلیمی اداروں میں آئی ایس او کا کردار ایک پاکیزہ ماحول فراہم کر رہا ہے، آج ہمارے تعلیمی اداروں میں اسلامی افکار کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 829622

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/829622/1/ملتان-آئی-ایس-او-کی-ویلکم-پارٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org