QR CodeQR Code

گستاخ امام زمانہ (ع) کیخلاف سندھ میں احتجاج

29 Nov 2019 19:37

ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او صوبہ سندھ ضلع ٹنڈو محمد خان کے تحت بعد نماز جمعہ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی کی سربراہی میں گستاخ امام زمان (ع) کیخلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر عباس زیدی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئمہ معصومین (ع) کی شان میں گستاخی کرنے والے مجرموں کو سخت سزا دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ جیکب آباد کے زیراہتمام گستاخ امام زمانہ (ع) عبدالستار جمالی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور شہر کے مین ڈی سی چوک پر دھرنا دیا گیا اور ٹائر جلاکر شاہراہ کو بلاک کیا گیا۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کو گستاخ امام مہدی (ع) کے خلاف دہشت گردی اور توہین رسالت (ص) و توہین اہل بیت (ع) کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرنے چاہئیں۔ دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن صوبہ سندھ ضلع ٹنڈو محمد خان کے تحت بعد نماز جمعہ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی کی سربراہی میں گستاخ امام زمان (ع) ملعون ستار جمالی کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر عباس زیدی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئمہ معصومین (ع) کی شان میں گستاخی کرنے والے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور اس حوالے سے قانون سازی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے کسی گستاخ کو ہمت نہ ہو۔


خبر کا کوڈ: 829733

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/829733/1/گستاخ-امام-زمانہ-ع-کیخلاف-سندھ-میں-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org