QR CodeQR Code

لاہور میں طلبہ حقوق مارچ

29 Nov 2019 20:41

ریلی میں شریک نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ہماری وابستگی عمران خان کیساتھ تھی مگر عمران خان نے ہمیں مایوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگا کے برسرِ اقتدار آنیوالی حکومت تعلیمی اداروں میں گھٹن، کرپشن اور دیگر بے اعتدالیوں کے خاتمے اور طلبا کو کم ازکم کیمپس کی چار دیواری میں درپیش مسائل پر آواز بلند کرنے کا حق دینے کی حوصلہ افزائی کرے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مال روڈ پر پروگریسو سٹوڈنٹس کلیکٹو  کے تحت یومِ یکجہتیِ طلباء ریلی نکالی گئی۔ جس میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ طلبہ نے پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک میں دھرنا دیا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ گھٹن کی عمومی بڑھتی فضا کے سبب طلبا و طالبات زیادہ متحرک ہو گئے ہیں اور اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ یومِ یکجہتی  فیسوں میں بڑے پیمانے پر اضافے، نجی تعلیمی اداروں کی منافع خور بے لگامی، تعلیمی اداروں میں قانون نافذ کرنیوالوں کی بڑھتی ہوئی مداخلت، یونین سازی کے حق کی بحالی، تعلیمی اداروں میں بڑھتی ہوئی جنسی ہراسگی، بدعنوانیوں کے فروغ اور سوال پوچھنے کی حوصلہ شکنی کے سلسلے میں منایا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 829740

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/829740/1/لاہور-میں-طلبہ-حقوق-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org