0
Saturday 30 Nov 2019 15:50

دستہ امامیہ کراچی کے تحت جشنِ معصومین (ع)

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے 3 روزہ ڈویژنل کنونشن بعنوان اتحادِ ملت و استحکامِ پاکستان کے پہلے روز دستہ امامیہ کراچی ڈویژن کی جانب سے جشنِ معصومین (ع) کا انعقاد مرکزی امام بارگاہ جعفرِ طیار میں کیا گیا۔ جشن میں خصوصی شرکت بری امام سرکار اسلام آباد کے گدی نشین سید مقدس شاہ کاظمی اور جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنما علامہ باقر حسین زیدی نے کی۔ جشنِ معصومین (ع) میں مختار حسین فتحپوری، امانت علی خان (سونو)، غلام عباس خان (مونو)، میر حیدر حسین تکلم، فرحت پنجتنی، علی دیپ رضوی، شجاع رضوی، ذیشان حیدر، مسلم رضا مہدوی، دستہ امامیہ کے مرکزی صاحبِ بیاض وسیم الحسن عابدی، مرزا حسن مجتبٰی، قیصر عباس قیصر، مرتضٰی محمود، صبیب عابدی، احمد رضا ناصری، اہلسنت نعت خواں حسان معین و اسامہ معین سمیت مشہور و معروف منقبت خواں حضرات و شعرائے کرام حضرات نے بارگاہ معصومین (ع) میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ جشن میں نظامت کے فرائض قاری مظفر حسین رضوی اور احسن مہدی نے انجام دیئے۔ علاقائی مومنین سمیت جوانانِ امامیہ کی بڑی تعداد نے جشنِ معصومین (ع) میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 829930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش