0
Sunday 1 Dec 2019 14:35

آئی ایس او کراچی کے تحت شب شہداء

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے 3 روزہ کنونشن بعنوان اتحادِ ملت و استحکامِ پاکستان کے دوسرے روز شبِ شہدا کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی امام بارگاہ جعفرطیار (ع) میں منعقدہ شب شہداء سے آغا مبشر زیدی، والد میجر عدیل زیدی شہید، پیر مقدس کاظمی اور مولانا کاظم عباس نقوی نے خطاب کیا۔ شب شہداء میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین، پروفیسر باقر شیم نقوی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سمیت آئی ایس او کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔ اس موقع پر شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خانوادہ شہدا میں اعزازی شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 830119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش